پشاور کے دورے پر آئے صدرمملکت بھی" کپتان چپل" کے دیوانے نکلے

   

چپلوں کے انتخاب میں صدرمملکت بھی وزیراعظم کے نقش قدم پرچل پڑے،ڈاکٹر عارف علوی پشاور گئےتو کپتان چپل کے آرڈردیدئیے۔

دوستی ہو برسوں کی تو پھر انتخاب بھی ایک جیسا کیوں نہ ہوصدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی پشاور کے دورے پر آئےتو ان کا دل بھی اٹک گیاکپتان چیل میں اور چچا نورالدین کو بلواکرناپ دےدیااور دومختلف جوڑوں کی تیاری کا آرڈر  بھی دےدیا۔

کپتان چپل کے انتخاب اور ناپ دینے میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے صدرمملکت  کی رہنمائی کی ۔

دوسری طرف چچا نورالدین نے بتایا کہ چپل تیار ہوں گےتو انہیں بطور تحفہ صدر کو پیش کیا جائے گا۔

Dr Arif Alvi

PM IMRAN KHAN

pishawar

Captan Chapal

Tabool ads will show in this div