واٹرکمیشن نے کراچی میں پانی کے مسائل حل کرنے کےلئے آباد کو کہہ دیا

واٹر کميشن نے چيئرمين آباد کو واضح کرديا کہ شہر کے پانی کے مسائل حل کئے جائیں۔اين او سي کے معاملے پر سپريم کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دے ديا۔
واٹر کميشن کے سربراہ جسٹس امير ہاني مسلم اور چيئرمين آباد حسن بخشي کے مابين دلچسپ مکالمہ ہوا۔ سربراہ واٹر کميشن نے کہا کہ
آپ لوگوں نے سڑک بند کرکےشہريوں کو تکليف دی ۔چيئرمين آباد نے کہا کہ آفس ميں بيٹھ کر برگر کھاتے رہتے تو يہ مسئلہ حل نہيں ہوتا،ہم نے واٹر بورڈ اور شہريوں سے معذرت کی ۔
واٹر کميشن نے بتایا کہ کے فور کے فیز ون کا 35 فیصد حصہ مکمل ہوا ہے،26 ارب روپے سے فیز ون مکمل بھی ہوگیا تو کراچی کو پانی نہیں ملے گا ،وفاقي اور صوبائي حکومتيں منصوبے کي تکميل کي حتمي تاريخ دينے کو تيارنہيں،يہ مسئلہ اين او سي کا نہيں۔
واٹر کميشن نے آباد کو حکم ميں ترميم کے لئے سپريم کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دے ديا۔