منفرد،دل پگھلانے والی آواز سے متاثر کرنیوالے کشور کو بچھڑے24 برس بیت گئے

اسٹاف رپورٹ
ممبئی : منفرد گلوکاری اور اداکاری کی بدولت عوام کے دلوں میں بسنے والے کشور کمار کو ہم سے بچھڑے چوبیس برس بيت گئے ہیں لیکن ان کے گیت آج بھی زندہ ہیں۔

چار اگست انيس سو انتيس کو مدھیہ پردیش کے بنگالی خاندان میں پیدا ہونے والے ابہاس کمار گنگولی نے فلمی دنيا ميں کشورکمار کے نام سے شہرت پائی۔
 
انيس سو اڑتاليس ميں فلم ضدی سے گلوکاري کا آغاز کیا۔ انيس سو اکياون ميں بطور اداکار ان کی پہلی فلم اندھولن ریلیز ہوئی  جس کے بعد اداکاری اور گلو کاری کا سفر ايک ساتھ جاری رہا۔
 
اکیاسی فلموں میں اداکاری کرنے اور تقریباً چھ سو فلموں میں  گیت گانے والے کشورکمار کو فلم پڑوسن میں نبھائے گئے ایک کردار پر غیرمعمولی شہرت حاصل ہوئی۔
 
بیک وقت کئی زبانوں میں گیت گانے والے  کشورکمار  نے اپنے دور کی تمام بڑی گلوگاراؤں کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگایا۔ بے مثال گلوکاری پر کئی اعزازات  پانے والے کشور کمار تیرہ اکتوبر انیس سو ستاسی کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن ان کے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ سماء

کو

سے

گئے

trott

reuters

Tabool ads will show in this div