گولہ و بارود برآمد،گھیرا تنگ،سبزیاں تلف

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں فورسز نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسلحہ گولہ و بارود برآمد کر لیا

سما ڈیجیٹل

ایف سی حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 12 کلو بارود، 2 بارودی سرنگیں، 2 راکٹ گولے اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا ، حکام کا کہنا ہے کہ گولہ بارود تخریبی کاری کی غرض سےچھپایا گیا تھا تاہم بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تکتو پہاڑمیں غیرقانونی شکار کرنے والوں کےخلاف گھیرا تنگ،شکار میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی تحصیلدار عبدالمالک ترین

سما ڈیجیٹل

ڈپٹی کمشنر پشین اورنگزیب بادینی کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار بوستان عبدالمالک ترین کا تکتو پہاڑ کا دورہ،شکاریوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع،ان کا کہنا ہے کہ تکتو پہاڑ کے اعلی نسل مارخور کی نسل کشی جاری ہے،مارخور کے شکار میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی،جنگلی حیات کا شکار ایک غیر انسانی عمل ہے ان کا مزید کہنا تھا  کہ اب جو بھی تکتو پہاڑوں میں غیر قانونی شکار کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کوئٹہ میں گندے پانی سے10 ایکڑ پر کاشت کی گئی سبزیاں تلف

سما ڈیجیٹل

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر سپنی روڈ اور نواحی علاقوں میں گندے پانی سے کاشت کی گئی سبزیاں جوکہ انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں کو تلف کرنے کی کارروائی جاری ہے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی زیرنگرانی جاری کارروائیوں میں  اسپنی روڈ پر دس ایکڑ کے رقبے پر گندے پانی سے کاشت کی گئی سبزیوں کو تلف کیا گیا اورمٹی کے نمونے حاصل کئے گئے

 

WILD LIFE

Vegetable

dera bught

hunting in balochistan

Tabool ads will show in this div