ڈھیرساری تقریبات کے بعد ایمن خان اورمنیب بٹ کی بارات

شادی کی متعدد تقریبات کے انعقاد پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنائی جانے والی معروف جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کی ’’شادی‘‘ بالاخرسرانجام پا ہی گئی۔

اداکارہ ایمن خان اوراداکارمنیب بٹ کی شادی میں عزیزواقارب اور قریبی دوستوں کے علاوہ شو بز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

اس جوڑی کی شادی کچھ الگ یوں رہی کہ شادی کی روایتی تقریبات کے بجائے دونوں نے شادی کے بہت سے فنکشنز رکھے تھے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے اسے ’’اسٹار پلس کا نہ ختم ہونے والا ڈرامہ ‘‘ کا خطاب بھی دیا۔

شادی کی اتنی تقریبات؟ تنقید کرنے والوں کو منیب بٹ کا جواب

مختلف سائٹس پرشادی کے فنکشنز کی متعدد تصاویر میں دلہا دلہن کے زرق برق لباس کے علاوہ خوبصورت سجاوٹ بھی نمایاں رہی۔

واضح رہے کہ ایمن خان سے منیب کی منگنی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی۔

شادی کی تقریبات کا آغاز اکتوبر کے آخر میں لاہور میں ڈھولکی کی تقریب سے ہوا تھا، جس کے بعد کراچی میں سلمبر پارٹی، برائیڈل شاور، ایمن اور ان کی جڑواں بہن منال کی سالگرہ کی تقریب، پری ویڈنگ پارٹی، منیب کی مایوں، ایمن کی مایوں اور دونوں کی مشترکہ مہندی کی تقریب رکھی گئی۔

دیکھتے ہیں کہ بارات کے بعد اب ولیمہ ہو گا یا پری ولیمہ پارٹی۔

aiman khan

muneeb butt

Pakistanshowbiz industry

@aineeb

Tabool ads will show in this div