جانتے ہيں کون سی قوتيں پاکستان توڑنا چاہتی ہيں، آصف زرداری
سکھر ميں پيپلزپارٹي کے يوم تاسيس ميں پيپلزپارٹي قيادت اور رہنماؤں نے پي ٹي آئي حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں ليا ۔
پيپلزپارٹي کے اکياون ويں يوم تاسيس کے سلسلے ميں سکھر ميں منعقدہ جلسے ميں سابق صدر آصف زرداري کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو اٹھارہويں ترميم سے بڑي تکليف ہے ۔
آصف زرداري نے کہا کہ يہ ترميم ميں نے اپنے ليے نہيں پاکستان کيلئے کي تاکہ پاکستان کو اکٹھا رکھا جا سکے کيونکہ ہم جانتے ہيں کون سي قوتيں پاکستان کو توڑنا چاہتي ہيں۔
پيپلزپارٹي کے سينئر رہنما قمر زمان کائرہ بھي پيچھے نہ رہے عمران خان کو اسٹيبلشمنٹ کے سہارے کھڑے ہونے اور آئين سے چھيڑ چھاڑ کرنے کے الزامات لگا ڈالے ۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جب جب پاکستان کے آئين کو چھيڑنے کي کوششيں کي گئيں، جمہوريت کا پہيہ رکا، پاکستان خدانخواستہ دو لخت ہوچکا اور آج بھي اِس کي جان کو لالے ہيں۔