ہاکی ورلڈ کپ:گرین شرٹس 8 سال بعد پہلامیچ کھیلنے کیلئے تیار

Dec 01, 2018

پاکستان ہاکی ٹیم کے میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ 19 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 دسمبر کو اختتام پذیرہوگا جس میں16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کی جنگ لڑیں گی۔ آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔

ہاکی ورلڈ کپ میں 16 ٹیموں کو چار مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول میچز کے بعد 8 ٹیمیں میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کےلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 12 دسمبر سے ہوگا۔ دونوں سیمی فائنلز15 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کے لئے میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

ہر 4 سال بعد منعقد کیے جانے والے اس مرتبہ ایونٹ میں چار مزید ٹیموں کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں کینیڈا، فرانس، چین اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ پاکستان گروپ آف ڈیتھ میں جرمنی ، ہالینڈ اورملائیشیا کیساتھ موجود ہے۔

چیف سلیکٹر اصلاح الدین کو ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے، چیف سلیکٹر کہتے ہیں کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی ٹیم پہلے گروپ میچز پر فوکس رکھے اورسیمی فائنل میں پہنچنے کی کوشش کرے۔

واضح رہے کہ سب سے زیادہ چارمرتبہ کا چیمپیئن پاکستان 8سال بعد ورلڈکپ کھیلے گا کیونکہ سال 2014 میں قومی ٹیم ایونٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔

Tabool ads will show in this div