بنوں سیکیورٹی فورسز قافلے پر دھماکا،شہداء کی تدفین آج کی جائیگی

ویب ڈیسک:
بنوں: چھاؤنی بنوں کے علاقے میں گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے بم دھماکے میں شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہوگی۔ شہید فوجیوں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
   
گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں میران شاہ جانے کیلئے بنوں کینٹ میں رزمک گیٹ پر جمع ہورہی تھیں، کہ اسی دوران جیسے ہی ایف سی اہل کار کرائے پر حاصل کی گئی گاڑی میں سوارہوئے تو دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں 24 اہل کار شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے

15 زخمی اہل کاروں کی حالت نازک ہے، جنہیں سی ایم ایچ بنوں اور پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ شہید اہلکاروں کو آج ملک کے مختلف علاقوں میں سپردخاک کیاجائیگا۔ دھماکے کے بعد کینٹ کے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ بنوں میران شاہ روڈ پر لگایا جانیوالا کرفیو  اب بھی برقرار ہے۔ بنوں دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی ہے۔ سماء

کی

پر

آج

pipeline

تدفین

phase

disrupt

Tabool ads will show in this div