ایم اے جناح روڈ کراچی کا دوسرا ٹریک بھی بند کرنے کا فیصلہ

کراچی کی مرکزی شاہراہ ايم اے جناح روڈ کو نمائش چورنگی سے مکمل طور پر ٹریفک کیلئے بند کرديا جائے گا۔

گرين لائن بس منصوبے کا ترقیاتی کام زوروں پر ہے، 5 اکتوبر سے کيپری سے نمائش آنے والا ٹريک بند ہے اور اب یکم دسمبر سے نمائش سے کيپری جانے والا ٹريک بھی بند کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے شہریوں کو متبادل راستے فراہم کردئیے گئے ہیں، گرومندر سے نمائش آنے والی ٹریفک کو مزار قائد سے بائیں جانب کوریڈور تھری کی جانب موڑا جائے گا جبکہ دائیں جانب سولجر بازار کی طرف بھی متبادل راستہ ہوگا، گرومندر سے آنے والا ٹریفک نشتر پارک کی جانب سے بھی اندرونی راستوں کے ذریعے ہولی فیملی اسپتال تک جاسکتا ہے۔

گرین لائن منصوبہ، ایم اے جناح روڈ کی بندش سے بدترین ٹریفک جام

گرین لائن منصوبہ سرجانی ٹاؤن سے ٹاور تک ہوگا، اس کی تکمیل کی ڈیڈ لائن 30 جون 2019 مقرر کی گئی ہے۔

M.A Jinnah road

Green Line Project

Mass Transit

Tabool ads will show in this div