بلڈوزر پھیر دیا،امن کا قیام،مستعفی ہونے کا فیصلہ

بلوچستان میں فائرنگ اور تصادم کے دو مختلف واقعات میں  دو کوئلہ کانکن جاں بحق ، دو ڈاکو زخمی ہو گئے

رپورٹ:محمد عاطف،کوئٹہ

پہلا واقعہ ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں اس وقت پیش آیا جب لیز ایریا میں ٹھیکیدار کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں میں پیسے تقسیم کر رہے تھے اسی دوران چند نامعلوم ڈاکوئوں نے مزدوروں سے پیسے چھیننے کی کوشش کی تو موقع پر موجود سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی دو طرفہ فائرنگ میں ایک مزدور نور علی ہزارہ جاں بحق جبکہ دو ڈاکو زخمی ہو گئے ، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو اپنے زخمی ساتھیوں کو لیکر قریبی پہاڑوں میں روپوش ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر ڈاکوئوں کو زخمی ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے ان سے لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی جبکہ جاں بحق مزدور نور اللہ ہزارہ کی میت کوئٹہ روانہ کر دی گئی ، دوسرا واقعہ ضلع دکی کے علاقے ناصر آباد میں پیش آیا جہاں کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدور آپس میں لڑ پڑے لڑائی کے دوران مزدوروں نے ایک دوسروں پر پتھروں کی بارش کر دی جس کے نتجے میں ایک مزدور رفیع اللہ ولد سید محمد جاں بحق ہو گیا ،لاش اسپتال منتقل کی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے آبائی علاقے افغانستان روانہ کر دیا گیا ، مزید تحقیقات متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے

گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی ایک روزہ دورے پر لسبیلہ پہنچ گئے

رپورٹ: قادرانگاریہ،حب

گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی ایک روزہ دورے پر لسبیلہ پہنچے ، دورے کے دوران گورنر بلوچستان نے لسبیلہ یونیورسٹی میں نئی تعمیر ہونے والی رہائشی کالونی کی بلڈنگ کا افتتاح کیا۔ گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی کا شمار صوبے کی بہترین جامعات میں ہوتا ہے یہاں  سے ملک بھر کے طلباء مستفید ہورہے ہیں یونیورسٹی انتظامیہ کی بہتر پالیسیوں کے تحت ادارہ ترقی کی منازل طے کررہا ہے ، یہ بات سب کے سامنے عیاں ہے کہ اس وقت مالی حوالے سے ہم کافی کمزور ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ وفاق صوبے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے فنڈز حاصل کرکے ادارے میں درپیش مسائل کو حل کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے بھی یونیورسٹی میں درپیش چیلنجز کے متعلق بات ہوئی انشاءاللہ ہم اپنی جدوجہد میں کامیاب ہونگے اور عنقریب لسبیلہ یونیورسٹی ترقی کی راہ پر مزید ایک قدم بڑھائے گی ،  تقریب میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی

ڈیرہ بگٹی،ناقص میٹریل کے استعمال پر رکن صوبائی اسمبلی نے سڑک پر بلڈوزر پھیر دیا

رپورٹ:جاوید بگٹی،ڈیرہ بگٹی

ڈیرہ بگٹی سے منتخب ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی نے سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے عوامی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے پیرکوہ میں زیر تعمیر سڑک پر بلڈوزر پھیر دیا،گیس کی دولت سے مالامال نواحی علاقے پیرکوہ کے مکینوں نے ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی سے سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر نوٹس لینے کی اپیل کی تھی جس پر نوابزادہ گہرام بگٹی نے محکمہ بی اینڈ آر کے مقامی عملے کے ہمراہ جب متعلقہ سڑک کا دورہ کیا تو زیر تعمیر سڑک پر ناقص میٹریل کے استعمال کی تصدیق مقامی انجنیرز نے بھی کردی جس پر رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی نے بننے والی سڑک پر بلڈوزر پھیر دیا ،اس موقع پر موجود سڑک بنانے والے کنٹریکٹر سے بھی ایم پی اے کی نوک جھونک چلتی رہی اس موقع پر نوابزادہ گہرام بگٹی کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں ناقص کارکردگی اور کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے اگر کنٹریکٹرز نے ناقص میٹریل استعمال کرنا بند نہیں کیا تو وہ نیب میں باقاعدہ کرپشن کا کیس ان کے خلاف دائر کردینگے۔

خطے میں امن کا قیام دہشتگردی کے خاتمے کے خلاف مخلصانہ کردار اور افغانستان کے امن و استحکام سے مشروط ہے،افغان قونصل جنرل وحید اللہ مہمند

رپورٹ:سما ڈیجیٹل کوئٹہ میں متعین افغانستان کے قونصل جنرل وحید اللہ مہمند نے کہا ہے کہ افغانستان پشتون وبلوچ قبائل کا دوسرا گھر ہے‘ جنگ زدہ افغانستان میں 70 ہزار سے ایک لاکھ تک بلوچستان اور پشتونخواہ کے شہریوں کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے لوگ محنت مزدوری اور فیکٹریاں چلا رہے ہیں، جن کی جان ومال وعزت محفوظ ہے، خطے میں امن کا قیام دہشتگردی کے خاتمے کے خلاف مخلصانہ کردار اور افغانستان کے امن و استحکام سے مشروط ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، شعرا وادیبوں اوردانشوروں نے بھی شرکت کی۔ افغان قونصل جنرل وحید اللہ مہمند نے کہا کہ افغانستان ایشیا کے دل میں آباد ہے ہم کسی سے خیرات نہیں مانگتے بلکہ دوست ممالک اور پوری دنیا سے اقتصادی وتجارتی تعلقات میں وسعت لانے اورامن و صلح کی بات کرتے ہیں، جنیوامیں 65 ممالک کی کانفرنس میں افغان حکام نے خطے میں امن کے قیام اور دوست ممالک کے درمیان اقتصادی ومعاشی معاہدوں کے تبادلوں پر زور دیا۔انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی افغانستان کے امن و استحکام سے وابستہ ہے۔

چیرمین ضلع کونسل داؤد خان نوتیزئی کا بھی بلوچستان عوامی پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

رپورٹ:ایم بی بلوچ،چاغی

داؤد خان نوتیزئی بھی سخی امان اللہ نوتیزئی کی تقلید کرتے ہوئے بھی بی اے پی سےمستعفی ہونگے،ضلع کونسل چاغی کے وائس چیئرمین حاجی عبدالخالق شیرزئی بھی بی اے پی کو خیر باد کہنے کو تیارہیں جب کہ تمام سیاسی رہنماء جلد استعفوں کا اعلان کرکے کسی دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت کریں گے،واضع رہے کہ وزیر اعلی سے سنگین اختلافات کے بعد گزشتہ دنوں سخی امان اللہ نوتیزئی نے بی اے پی سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

CHAGHI

BAP

dera bhugti

Tabool ads will show in this div