سردیوں کے موسم کی خاص سبزی کے فوائد

????????????????????????????????????
????????????????????????????????????

چقندر کھانے سے جسم کے فاسد مادے خارج ہوجاتے ہیں جو افراد خون کی کمی میں مبتلا ہوں چقندر ان کے لیے ایک نعمت ہے، اس میں موجود فولک ایسڈ اور حیاتین ج(وٹامن سی)خون بنانے میں بہت مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ 

قدرت کی جانب سے سردیوں کا بہترین تحفہ چقندر جو نہ صرف سردیوں کے موسم میں جسم کے مدافعاتی نظام کو مضبوط بناتا ہے بلکہ اس میں حیاتین الف ، ب اور ج کیلشیم اور فولاد ہوتا ہے ۔

سردیوں میں بالوں کی صحت کے لیے بھی چقندر مفید ہے، سر کی خشکی ختم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے، طبی ماہرین کے مطابق چقندر میں مو جود نائٹریٹ خون کی نالیوں کو کھلا کرتا ہے اور بہاﺅکو بڑھاتا ہے جبکہ انجائینا میں مبتلا بہت سے مر یضوں کو نائٹریٹ والی ادویات کی ہی ضرورت پڑتی ہے۔

beat root

طبی ماہرین کے مطابق نائٹریٹ مٹی میں قدرتی طور پر پایا جاتا ہے جہاں سے سبزیاں جڑوں کے ذریعے اس کو اپنے اندرجذب کر لیتی ہیں، نائٹریٹ والی ہری سبزیاں کھا ئیں یا چقندرکا جوس استعمال کریں تو یہ دل و دماغ کی صحت اور بلڈ پر یشرکم کر نے میں مفید ثابت ہو گا ۔

انہوں نے بتایا کہ بلڈ پریشرایک ایسی بیماری ہے جس پر کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ ہا رٹ اٹیک اور فا لج کا باعث بن سکتی ہے ۔

طبی محقیقین نے اپنی ر یسرچ میں قرار دیا ہے کہ ایک گلاس چقندر کا جوس بلڈ پریشر کو نیچے لاسکتا ہے کیونکہ اڑھائی سو ملی لیٹر کا ایک گلا س چقندرکا جو س بلڈ پر یشر کو 10ملی لیٹر تک کم کرسکتا ہے جبکہ بعد میں اس کو نارمل سطح پر لاسکتا ہے۔

 

HEALTH

Liver

HEART

Beetroots

chuqandar

Tabool ads will show in this div