یاسر شاہ کیخلاف پلان بنانے کا اعلان

نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ نے یاسر شاہ کیخلاف واضح پلان بنانے کا اعلان کردیا، کیوی بلے بازوں کو خبردار کرديا۔

یاسر شاہ کیویز کے اعصاب پر سوار ہیں، تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ سے پہلے نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ مک ملن نے بلے بازوں کو خبردار کردیا۔

کیوی کوچ کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کیخلاف بیٹنگ پلان بلکہ واضح اور طے شدہ جبکہ ڈیفنس انتہائی مضبوط ہونا چاہئے، مک ملن نے دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں یاسر شاہ کے اسپیل کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے اس کا موازنہ سابق آسٹریلوی شین وارن سے کیا۔

کیویز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے 2 میچوں میں یاسر شاہ 22 شکار کرچکے ہیں، انہیں تیز ترین 200 وکٹوں کا عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے مزید 5 وکٹیں درکار ہیں۔

Tabool ads will show in this div