شادی کی اتنی تقریبات؟ تنقید کرنے والوں کو منیب بٹ کا جواب

پاکستان ڈراما انڈسٹری کی معروف جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی ذرا ہٹ کے ہو رہی ہے۔ دونوں اپنی شادی کی ہر تقریب کو کھل کر انجوائے کر رہے ہیں لیکن شادی کی اتنی تقریبات پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے اسے ’’اسٹار پلس کا نہ ختم ہونے والا ڈرامہ ‘‘ کا خطاب دے دیا ہے۔

مختلف سائٹس پرشادی کے فنکشنز کی متعدد تصاویر نظر آتی ہیں جن میں دلہا دلہن کے زرق برق لباس کے علاوہ خوبصورت سجاوٹ بھی نمایاں ہے۔ روایتی 3 تقریبات کے بجائے اتنی لمبی شادی سیلیبریشن پر سوشل میڈیا صارفین نےدونوں کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ۔

ایمن خان کی سلمبر پارٹی

اپنے تبصروں میں صارفین کا کہنا ہے کہ یہی پیشہ کسی غریب کی شادی کروانے پرخرچ کیا جاتا تو بہترہوتا، ایسی ہی ایک پوسٹ کا منیب بٹ نے ذرا تفصیلی جواب دیا۔

ایمن خان اور منیب بٹ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

منیب نے لکھا کہ میں آپ کی سخاوت کی بہت قدرکرتا ہوں لیکن ڈیئرآپ کو یہ نہیں پتہ کہ میں غریب اور ضرورت مند افراد کی مدد کیلئیے کتنی رقم خرچ کرتا ہوں یا جو بھی فلاحی کام کرتا ہوں، ان کی تشہیر سوشل میڈیا پر نہیں کرتا۔ جو رقم میں اپنی شادی کی تقریبات پر خرچ کر رہا ہوں یہ فلاحی کاموں پر خرچ کی جانے والی رقم کا نصف بھی نہیں ہے، لیکن میں لوگوں میں اس کی تشہیر نہیں کرتا۔

منیب نے مزید لکھا کہ ’’یہ میری شادی ہے اور میں اس سے بہت زیادہ لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں، آپ کے پیاراوردعاؤں کی ضرورت ہے، خوش رہیں اور رکھیں‘‘۔

منیب بٹ کی رسم مایوں

واضح رہے کہ ایمن خان سے منیب کی منگنی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی۔

ایمن خان اور منیب بٹ کی پری ویڈنگ ’’فلمی‘‘ پارٹی

شادی کی تقریبات کا آغاز اکتوبر کے آخر میں لاہور میں ڈھولکی کی تقریب سے ہوا تھا، جس کے بعد کراچی میں سلمبر پارٹی، برائیڈل شاور، ایمن اور ان کی جڑواں بہن منال کی سالگرہ کی تقریب، پری ویڈنگ پارٹی، منیب کی مایوں، ایمن کی مایوں اور دونوں کی مشترکہ مہندی کی تقریب منائی جا چکی ہے۔

 

aiman khan

muneeb butt

trolling

Pakistan showbiz industry

wedding events

Tabool ads will show in this div