کرکٹر بسمہ معروف رشتہ ازدواج ميں بندھ گئيں، تصاویر منظرعام پر آگئیں
خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف بھی ازدواجی رشتے میں بندھ گئیں۔
لاہور کے مقامی شادی ہال میں منعقدہ شادی کی پروقار تقریب میں اہلخانہ، عزیز و اقارب سمیت ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

بسمہ معروف سافٹ وئيرانجينئرابراراحمد کي دلہن بن گئيں، بسمہ معروف کے دلہے ابراراحمدان کے خالہ کے بيٹے ہيں۔

تقریب میں ساتھی خواتین کرکٹرز بھی شریک ہوئیں، شریک افراد نے خوبصورت لمحات کی تصاویر بنوائیں، ساتھی کرکٹرز نے ان یادگار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں جو وائرل ہوچکی ہیں۔

بسمہ معروف کے ولیمے کی تقریب کا اہتمام فیصل آباد میں کیا گیا ہے جہاں اہم شخصیات تقریب میں شرکت کریں گی۔
Every girl is trying her best to capture these moments in her mobile phone.#BismahMaroof #BismahWedding@TheRealPCB @maroof_bismah pic.twitter.com/qP0yYp23w3
— Ibrahim Badees (@IbrahimBadees) November 28, 2018
اس قبل مہندی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائل ہوچکی ہیں


