سائبرحملے کے بعد اسٹیٹ بینک کی نئی گائیڈ لائن جاری

Nov 28, 2018

سائبر حملے کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کیلئے نئی گائیڈلائن جاری کردی۔

تمام بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کو یکم جنوری دو ہزار انیس سے مفت ایس ایم ایس الرٹ جاری کریں گے، انٹرنیٹ بینکنگ کےپہلی بار استعمال پر بائیو میٹرک لازمی ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک یکم جنوری2019سےالرٹ جاری کریں گے، مقررہ ڈیڈلائن سے پہلے تمام صارفین کے تصدیق شدہ نمبرزاپ ڈیٹ ہوں گے۔

بینک اپنے سسٹم کا تھرڈپارٹی معائنہ بھی لازمی کروائیں گے، سائبرحملے پرمالی نقصان کو بینک2روز میں بھرنے کاپابند ہوگا۔

guide line

Tabool ads will show in this div