حکومت کے 100 دن: ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ مگر پالیسی کوئی نہیں

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/One-Crore-Nokarian-Isb-Pkg-28-11.mp4"][/video]

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پانچ سال میں ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا انتخابی وعدہ کیا، لیکن پہلے سو روز میں اس منصوبے پر کوئی پالیسی نہ بن سکی ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں تبدیلی آنے ہی والی ہے، جلد نئی نوکریوں کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔

تحریک انصاف کے انتخابی دعووں کے باوجود اس حوالے سے کوئی پالیسی تک سامنے نہ آسکی ، مگر بے روزگار نوجوان مایوس نہ ہوں کیوں کہ 30 لاکھ نوکریاں دینے کا بیڑہ تو اکیلے بینکنگ سیکٹر نے ہی اٹھا لیا ہے۔

وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کو تفصیل سے بتائیں گے کہ وہ کیا کیا پالیساں ہیں جن کو ہم اپنا رہے ہیں جن سے یہ نوکریاں پیدا ہونا شروع ہونگی ۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے شائد پی ٹی آئی سے متعلق یو ٹرن لے لیا ہے۔ ن لیگی رہنماء قیصر شیخ کہتے ہیں سو دن کوئی زیادہ نہیں ہوتے کسی بھی حکومت کو جانچنے کے لیے، حکومت کو چلنے کیلئے اس کو ٹائم دیا جانا چاہئے، چھ مہینے سے پہلے اندازہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔

حکومت پچاس لاکھ مکانات کی تعمیر سے بھی بڑی تعداد میں روز گار کے مواقع پیدا ہونے کیلئے پُرامید ہے اور ساتھ ہی نوجوانوں کی ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے کو ترجیح بھی قرار دیا جا رہاہے ۔

IMRAN KHAN

PTI government

first 100 day of PTI government

one crore jobs

Tabool ads will show in this div