جسٹس اطہر من اللہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
جسٹس انور خان کاسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس اطہر من اللہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اطہر من اللہ سے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں وفاقی وزراء، ہائیکورٹس کے ججز، سینئر وکلاء اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے عہدہ سنبھالتے ہی ماتحت عدلیہ پر انسپکشن ججز تعینات کر دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی کو ایف ایٹ کچہری جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو خصوصی عدالتوں کا انسپکشن جج تعینات کر دیا گیا۔
oath ceremony
justice Athar Minallah
تبولا
Tabool ads will show in this div