شریف برادران کے خلاف کیسز میں نیب خود پارٹی بنا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

Nov 28, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/MARYAM-AURANGZEB-SOT-28-11.mp4"][/video]  

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مريم اورنگزيب نے الزام لگايا ہے کہ شريف برادران کيخلاف کيسزميں نيب خود پارٹي بناہواہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شہبازشريف کي گرفتاري کاحکم عمران خان نے ديا کيونکہ وہ سابق وزيراعلیٰ سے خوفزدہ ، ان کے بغض اور حسد میں مبتلا ہيں۔

مريم اورنگزيب کا کہنا تھاکہ شريف برادران کيخلاف کيسزميں نيب پارٹي بناہواہے،عمران خان نے چوروں کوکابينہ کاحصہ بنايا ہوا ہے اور یہ ان کی حکومت کی 100 دنوں کی کارکردگی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف آج تک ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔ترجمان نے کہا کہ گرفتاری تو شہبازشریف کی ہوئی لیکن چور عمران خان کی بہن علیمہ خان ہیں۔

PML N

marium auragzaib

Tabool ads will show in this div