ٹیسٹ رینکنگ، یاسر شاہ کو کیرئیر بیسٹ کارکردگی کا صلہ مل گیا

آئی  سی سی نے ٹيسٹ کرکٹ کي نئي رينکنگ جاري کردي۔ ليگ اسپنرياسرشاہ ٹاپ ٹين بولرز ميں واپس آگئے۔ حارث سہيل،اظہرعلي، اسد شفيق اوربابراعظم کي رينکنگ ميں بھي بہتري آگئي۔

دبئي ٹيسٹ ميں 14 وکٹيں حاصل کرنے کا ياسرشاہ کوصلہ مل گیا۔  آئی سی سی کی ٹیسٹ رينکنگ ميں یاسر 9 درجہ بہتري کے بعد دسويں نمبرپرآگئے۔

فاسٹ بولر محمد عباس کي تيسري پوزيشن برقرار ہے۔انگلينڈ کے جيمزاينڈرسن کی جگہ جنوبي افريقہ کےکاگيسوربادا پہلي پوزيشن پر آگئے ہیں۔

ٹاپ ٹين بيٹسمينوں ميں کوئي پاکستاني شامل نہيں ہے۔ اظہرعلي 3 درجہ ترقي کے بعد 12ويں نمبرپرپہنچ گئے۔ اسد شفيق کو بھي 2درجہ بہتري کے بعد21واں نمبرمل گيا۔

یاسرکی نیوزی لینڈ کےخلاف بہترین کارکردگی،شین وارن بھی خوش

حارث سہيل نے رينکنگ ميں 33 درجے لمبي چھلانگ لگائی ہے اور وہ اب 38ويں نمبرآگئے۔ بابراعظم کا 24 درجے بہتري کے بعد 39 واں نمبرہے۔

ICC Test ranking

Tabool ads will show in this div