فراڈ کا الزام ثابت نہ ہونے پر اداکارہ مشی خان باعزت بری
فراڈ کا الزام ثابت نہ ہونے پر عدالت نے اداکارہ مشی خان کو باعزت بری کردیا گیا۔
کیس کی سماعت راولپنڈی میں سول جج چوہدری اسجد نے کی ، سماعت کے دوران عدالت نے عدم ثبوت پر اداکارہ مشی خان کو بری کردیا۔
مشی خان کیخلاف مقددمہ تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی میں دوہزار پندرہ میں درج کیا گیا تھا۔
اداکارہ مشی خان کیخلاف ڈاکٹرافشاں نےساڑھے چار لاکھ روپے ہتھیانےکا مقدمہ درج کروایا تھا۔