سیف علی خان کو پٹودی کے دسویں نواب کا خطاب آج سپرد کیا جائیگا

اسٹاف رپورٹ



پٹودی : ریاست پٹودی کے دسویں نواب کا خطاب آج  بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کے سپرد کردیا جائے گا ۔


ریاست پٹودی میں  ایک سادہ اورمختصرسی تقریب میں انہیں اپنے والد نواب منصورعلی خان پٹودی کا خطاب دیا جائے گا۔ ہندوستان کی حکومت نوابوں کو تسلیم نہیں کرتی تاہم یہ ایک روایاتی اور جذباتی اقدارکا معاملہ  ہے۔

ریاست پٹودی کے عوام نوابوں سے جذباتی تعلق رکھتے ہیں جو انیس ویں صدی سے پٹودی پر حکمرانی کرتے رہے ہیں ۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق  سیف علی خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نواب کا لقب استعمال نہیں کریں گے اور ان کے والد نواب منصورعلی خان بھی پٹودی کے آخری نواب کی حیثیت سے یاد رکھے جائیں گے ۔


منصور علی خان بائیس ستمبر کو انتقال کرگئے تھے۔ سماء/ایجنسیز

کے

کا

کو

Obama

خان

آج

dacoit

Tabool ads will show in this div