وزیراعظم کا سو روزہ پلان کی کارکردگی کا جائزہ
وزیراعظم عمران خان کو سو روزہ پلان کے تحت حکومتی کارکردگی سے متعلق تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سو روزہ کارکردگي کا جائزہ ليا گيا جس میں کفایت شعاری مہم، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے سمیت دیگر امور پر تفصیلی غور ہوا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو جلد پاؤں پر کھڑا کر کے حکومت قوم سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کرے گی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری سمت درست ہے، جلد اہداف حاصل کرکے رہیں گے۔