پی ٹی آئی کا 100 روز میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا وعدہ پورا نہ ہو سکا

پی ٹی آئی حکومت کا سو روز میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا دعویٰ تاحال حقیقت نہ بن سکا، کمیٹیاں تو بنائی گئیں ليکن ان کا کوئي بھی اجلاس نہ ہوا،سرائیکی پارٹی نے بھی حکومتی اعلان کو لالی پاپ قرار دے دیا۔

الیکشن سے قبل جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنما  قیصر مگسی کا کہنا تھا کہ اپنےخون کا آخری قطرہ بہائیں گے،اس کو الیکشن کے نعرے کے طور پر مت لیں اگر ان دوستوں میں سے کوئی بھی پیچھے ہٹا تو ہم اس کا گھر تک پیچھا کریں گے۔

عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے سو دن میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا نعرہ لگاکرپورے جنوبی پنجاب میں ریکارڈ کامیابی سمیٹی،کچھ پارلیمینٹیرينز نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بھي بنایا جوپی ٹی آئی میں اسي شرط پر ضم ہوا  لیکن وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجائے۔

حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ نے ہمیں ہدایات جاری کی ہیں کہ ہم یہاں پر سیکٹریٹ بنائیں گے جس کے لیے ہم جگہ تلاش کررہے ہیں،یہاں پر سیکٹریٹ بننے سے لوگوں کے مسائل یہیں حل کیے جائیں گے۔

دوسری طرف وفاقی و صوبائی سطح پر صوبے کے قیام کيلئے کمیٹیاں بنیں جن کا کبھی اجلاس نہیں ہوا،سرائیکی پارٹی کے عہدیداروں نے تو سو روزہ حکومتی پالیسی کو ناکام قرار دے دیا ۔

ظہور دریجہ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے لولی پاپ دیا، اب پی ٹی آئی نے بھی صوبے کے حوالے سے لولی پاپ دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی اور خسرو بختیار کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی جس کا ایک اجلاس بھی نہیں ہوا۔

جنوبی پنجاب کے عوام کہتے ہیں پی ٹی آئی نے جنوبي پنجاب صوبہ محاذ والوں کو وزارتوں سے نواز کرصوبے کا نعرہ لگانے والوں کی آواز کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔

PTI

100 Days plan

South Punjab Province Movement

Tabool ads will show in this div