چین میں ہالی ووڈ اسٹارز کی نایاب اشیاء کی نمائش

اسٹاف رپورٹ
میکائو : چین میں ہالی ووڈ اسٹارز کی نایاب اشیا کی نمائش ہوئی جس میں اداکارہ مارلن مینرو  کا لباس  پانچ لاکھ چار ہزار ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں نیلام کردیا گیا۔

چین کے زیر انتظام علاقے میکائو میں امریکی آکشن ہاؤس  جولین آکشن  نے رنگا رنگ نمائش سجائی تھی۔ نمائش میں اداکارہ  مارلن مینرو کا وہ لباس جو انہوں نے  ہالی ووڈ کی فلم ریور آف نو ریٹرن میں استعمال کیا تھا توجہ کا مرکز بنا رہا۔

یہ لباس پانچ لاکھ چار ہزار ڈالر میں نیلام کیا گیا۔ گلوکارہ میڈونا کا لباس ، آنجہانی مائیکل جیکسن کا سرخ جیکٹ اور گیتوں کے مسودے، بروس لی  اور دی بیٹلز کے زیر استعمال اشیا بھی نمائش میں پیش کی گئیں۔ سماء/ایجنسیز

میں

کی

danger

turkish

Tabool ads will show in this div