حکومت کے 100دن،حکومت اور اپوزیشن میں لفظی جنگ کا آغاز ہو گیا

تبديلي سرکارکي سوروزہ کارکردگي پراپوزيشن اورحکومت ميں لفظي جنگ کاآغازہوگيا،خورشيدشاہ نے الزام لگاياکہ وزيراعظم نے دنيابھرميں پاکستان کوبدنام کيا،احسن اقبال نے دعوي کياہے کہ ايک کروڑنوکرياں دينے کي باتيں کرنے والوں نے چارلاکھ افرادکو بے روزگارکرديا،جب کہ  فوادچوہدري کہتے ہيں حزب اختلاف کي تمام باتوں کاجواب انتيس نومبرکوديں گے۔

حکومت کي 100روزہ کارکردگي کے ملکي سياست ميں چرچے ہیں اپوزيشن اورحکومت ميں الزامات کي جنگ شروع ہوگئی ہے،جس پر بلاول بھٹوبھي بول پڑے،انھوں نے کہا کہ تحريک انصاف کے100دن میں 100 يوٹرن رہے،بلاول بھٹو نے تو یہ نعرہ تک لگاديا کہ 10کي روٹي 15کا نان،واہ رے عمران خان۔

خورشيدشاہ نے حکومت کي 100روزہ کارکردگي کوصفرقرارديا،کہتے ہیں کہ حکومت نے خودکوبچانے کيلئے ملک کوبدنام کيا،سوروزہ کارکردگي صفرہے،کوشش ہے کہ لولالنگڑانظام چلتارہے۔

دوسری جانب احسن اقبال بھي حکومتي کارکردگي پربرس پڑےان کا کہنا ہے کہ حکومت يوٹرن کاعالمي ريکارڈ بنانے جارہي ہے،ايک کروڑ نوکرياں دينےکي بات کرنے والوں نے چار لاکھ افراد کو بے روزگار کرديا۔

وہیں فوادچوہدري کہتے ہيں کہ اپوزیشن کوتمام سوالات کے جواب ديں گےاورسو روز ميں کيا کارکردگي رہي ،اپوزيشن کو انتيس تاريخ کو جواب مل جائے گا، وزيراطلاعات نے حکومتي کارکردگي کي تعريف کي،اوربتايا کہ 100روزميں 34 بڑے اقدامات اٹھائے۔

ALLEGATIONS

BILAWAL BHUTTO

Tabool ads will show in this div