ہمارے ہتھیار دفاع کیلئے ہیں،ملک کی حفاظت کیلئےہر حد تک جائیں گے،صدر

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کے دفاع کیلئے ہر حد تک جائیں گے، ہمارے ہتھیار جنگ نہیں دفاع کیلئے ہیں، جنگ مسائل کا حل نہیں، بھارت کو بھی مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔

کراچی میں ہونے والی 4 روزہ سامان حرب کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کامیان ایونٹ پر انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی۔ اپنے خطاب کے آغاز میں صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاک افواج دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی قربانیاں لا تعداد اور بے مثال ہیں، دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے، دہشتگردی کی اس جنگ نے ہماری معیشت کو بہت نقصان پہنچایا، یہ ہی وجہ ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کیخلاف تجربہ کار فورس ہے۔

 

صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے ہتھیار اپنے دفاع کیلئے ہیں، ملکی حفاظت اور دفاع میں کسی بھی حد تک جائیں گے، ہمیں دفاع کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بھی بہتری کی جانب لے کر جانا ہے، نئی حکومت نئے پاکستان کے حصول کی راہ پر گامزن ہے، پاکستانی معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، عوام دوست پالیسیاں ہماری حکومت کی ترجیح ہے، عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، پاکستان نے افغان جنگ کے 32 لاکھ متاثرین کو پناہ دی۔

 

تقریب سے خطاب میں بھارتی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی تنازعات کا حل مذاکرات سے چاہتا ہے، خطے کے مسائل جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہونے چاہیئے، بھارت کو بھی مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا، ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے، خطے کی ترقی علاقائی امن وامان سے وابستہ ہے اور بھارت کو یہ بات سمجھ جانی چاہیئے کہ وہ اپنی طاقت کے زور سے کشمیر کے حقوق نہیں دبا سکتا۔

 

انہوں نے کہا کہ دنیا میں قیام امن اور بہتری کیلئے تمام ممالک کو آپس کے ایشوز کو حل کرنا ہوگا، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان ہر قسم کے تنازعات کا حل پر امن طریقے سے چاہتا ہے۔

 

دفاعی نمائش کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ جے ایف تھنڈر، سپر مشاق اور دیگر دفاعی الات کی تیاری پر ہمیں فخر ہے ، دنیا کے کئی ممالک پاکستان سے اسلحہ خریدتے ہیں۔

ARIF ALVI

JF17

Karachi traffic

IDEAS2018

DEFENSE DEPO

Tabool ads will show in this div