پی ٹی آئی کے 100 روزمکمل ہونے پربلاول اورآصفہ کا منفرداندازتنقید
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نےحکومت کے سو روزہ پلان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ ان کی بہن آصفہ بھٹو نے بھی پی ٹی آئی حکومت کو اس کے یوٹرن یادکرا دیے۔
حکومت کے 100 دن مکمل ہونے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرڈالا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں بلالول بھٹونے لکھا کہ ’’حکومت کے سودن ، سو یوٹرن رہے‘‘۔
دس روپے کی روٹی پندرہ روپے کا نان یہ ہے نیا پاکستان واہ رے عمران خان #100Days100Uturns #MehngaiKiTsunami
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 26, 2018
بلاول بھٹو نے وکھرے انداز میں تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’’دس کی روٹی پندرہ کا نان واہ رےعمران خان‘‘۔
آصفہ بھٹو بھی پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے میں پیچھے نہیں رہیں، ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ حکومت نے آئی ایم ایف سے لے کر جنوبی پنجاب صوبےتک کے معاملے پر یوٹرن لیے، وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ میں نہ رہنے کےاعلان پربھی یوٹرن نظرآیا‘‘۔
From IMF to South Punjab; from protocol to living in official residences; from awarding contracts after due process to posting bureaucrats on merit; from no misuse of power to no corrupt ministers. There is nothing this govt hasn’t made a U-turn on! #100Days100Uturns
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) November 26, 2018
آصفہ بھٹو نے مزید لکھا کہ ’’کنٹریکٹ دینا ہو یامیرٹ پرتقرروتبادلے،سب حکومتی یوٹرن کی نذرہوگیا، اختیارات کاناجائز استعمال نہ کرنے کا اعلان ہو یا کرپٹ وزیر،سب یوٹرن ہیں حکومت نے سو دنوں میں سوائے یوٹرن کے کچھ نہیں کیا‘‘۔