ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے میں گر گیا، 4 ترک فوجی ہلاک
ترک شہر استنبول میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا کہ اسے حادثہ پیش آگیا، واقعے میں 4 فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
ترک میڈیا کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو رہائشی عمارتوں پر گرنے بھرپور کوشش کی، جس کے باعث ہیلی کاپٹر عمارتوں کے درمیان کھلی جگہ پر گرا اور شہری آبادی کو نقصان نہیں ہوا۔
ترک وزیر دفاع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے 10 بجکر 32 منٹ پر اڑان بھری اور آدھے گھنٹے بعد اس کا بیس سے رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
CRASH
تبولا
Tabool ads will show in this div