فیاض لغاری کو نیا آئی جی سندھ بنائے جانے کا امکان
ویب ڈیسک:
کراچی : سندھ حکومت نے فیاض لغاری کو نیا آئی جی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کا ایک مہینے کی چھٹی پر جانے کا امکان ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیاص لغاری کو نیا آئی جی پولیس تعینات کیے جانے سے متعلق فیصلہ کیا گیا، تاہم کسی سرکاری سطح سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ موجودہ آئی جی پولیس شاہد ندیم بلوچ 20 فروری کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
فیاض لغاری کو آئی تعینات کرنے سے کراچی میں جاری ملزمان کے خلاف آپریشن میں سود مند فوائد حاصل ہونے کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شاہد ندیم بلوچ سے قبل فیاض لغاری مارچ 2011 میں اس منصب پر فائز تھے، تاہم سانحہ عباس ٹاؤن کے بعد سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ سماء