کراچی میں آئندہ دو دن میں خنکی بڑھ جائے گی، موسمیات

کراچی میں خنکی کے ساتھ بادل بھی چھاگئے اور ابرآلود موسم نے سردی کی شدت بڑھنے کی نوید سنا دی ۔

سماء کی نمائندہ سونیا شہزاد کے مطابق محکمہ موسمیات نے بھی اڑتالیس گھنٹوں میں سردی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

ڈائریکٹر میٹ سندھ عبد الرشید کے مطابق شہر میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے، مگر ابھی بارش کا کوئی امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹے میں سردی میں اضافے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

karachi weather

cold Weather

Tabool ads will show in this div