پاک بحریہ نے لاکھوں ڈالرزکی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

پاک بحریہ نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی ۔ گوادرکےعلاقےاورماڑہ میں لاکھوں ڈالرمالیت کی حشیش پکڑلی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کےعملے نے گوادرکےعلاقے اورماڑہ کے قریب خفیہ معلومات پرکارروائی کی ۔

کارروائی کے دوران سمندر کے راستے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کرپندرہ کلو گرام حشیش قبضے میں لے لی۔ تحویل میں لی گئی حشیش کی مالیت لاکھوں ڈالربتائی جارہی ہے ۔

عملے نے مزید کارروائی کیلئے حشیش اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور بحر ہند میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے کی لئے پرعزم ہے۔

pak navy

drug smuggling failed

Tabool ads will show in this div