کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ 18 روز بعد بجھا دی گئی
کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر اٹھارہ روز بعد قابو پالیا گیا ہے۔ آٹھ نومبر کو لگنے والي آگ نے چودہ ہزار گھر جلا ديئے۔ آگ کے بعد دو سو سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ شعلوں نے ايک لاکھ چوون ہزار ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لیا تھا۔
خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق کیلی فورنیا کے جنگل میں لگی آگ پر 18 روز بعد قابو پالیا گیا ہے۔ فائر فائٹر حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ 100 کنٹرول میں ہے، متاثرہ علاقے میں ہونے والی بارش نے آگ بجھانے کے عمل کو آسان بنایا۔
کیلیفورنیا کے جنگلات میں ریاستی تاریخ کی بد ترین آگ 8 نومبر کو لگی تھی، آتشزدگی میں 87 افراد ہلاک اور 249 لاپتا ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ سے 1 لاکھ 53 ہزار سے زائد ایکڑ کا رقبہ جلا، 14 ہزار مکانات اور سیکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
کیلیفورنیا کے گورنر پہلے ہی گلوبل وارمنگ کی وجہ سے جنگلات کی آگ میں اضافے کا خدشہ بیان کر چکے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے محکمہ جنگلات کی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کو آگ لگنے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 18 روز قبل لگنے والی اس آگ نے بالی ووڈ کے کئی بڑے بڑے ناموں کے محل نما گھروں کو بھی راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔ متعدد اسٹارز کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں کہا گیا کہ ان کا گھر بھی ڈینجر زون میں ہے۔
#CampFire [final] Pulga Road at Camp Creek Road near Jarbo Gap (Butte County) is now 100% contained at 153,336 acres. Unified Command: @CALFIRE_ButteCo, @ButteSheriff, Paradise Police Department, and the USFS.https://t.co/CJkryyPNVZ pic.twitter.com/TjMmiLrRQQ
— CAL FIRE (@CAL_FIRE) November 25, 2018
#CampFire [update] Some evacuation zones have been lifted. pic.twitter.com/8mimA07LSH
— CAL FIRE (@CAL_FIRE) November 24, 2018
#CampFire [update] Pulga Road at Camp Creek Road near Jarbo Gap (Butte County) remains 153,336 acres and 95% contained. Unified Command: CAL FIRE, @ButteSheriff, Paradise Police Department, and the USFS.https://t.co/CJkryyPNVZ pic.twitter.com/RvTrhNaq7J
— CAL FIRE (@CAL_FIRE) November 24, 2018
Although a wildfire may be contained, areas ravaged by fire leave many dangers behind. It's important for crews to reduce hazards & prevent further threats to lives & property as residents begin to return home. Always use caution in effected areas. https://t.co/Uyu3RlYYsj pic.twitter.com/6hPQBJqTuY
— CAL FIRE (@CAL_FIRE) November 21, 2018




