مسلم لیگ ن کی ترجمان کی حکومتی کارکردگی پر کڑی تنقید

Nov 25, 2018
 

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے100 روزہ حکومتی کارکردگی پرکڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ عوام  پران 100 دنوں میں جو قیامت گزری وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی۔

تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی  پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  مریم اورنگزیب  نے کہا کہ 100 دن کا تہلکہ خیز اورسب  سے بڑا یوٹرن عیاں ہونےلگا ہے۔

انھوں نے ‎حکومت  کی سو روزہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‎عمران خان یوٹرن لیتے ہوئے یاد رکھیں کہ قوم سب کچھ جان گئی ہے۔ انہوں نے سو دن کو محض سو جھوٹوں کی داستان  قرار دے دیا۔

ن  لیگ کی ترجمان نے مزید کہا کہ ان 100 روزمیں صرف علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ پکڑی گئی۔ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ  گھر گوگل پرمنتقل ہوگئے اور55 روپے فی کلومیٹر ہیلی کاپٹر کی سواری ایجاد ہوئی۔

PTI

PML N