پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کا اہم بیان قلم بند

Nov 25, 2018

پی ٹی وی کرپشن کیس میں ایف آئی اے کی ڈاکٹر شاہد مسعود سےتفتیش جاری ہے۔ ملزم کا بطورایم ڈی پی ٹی وی بیان ریکارڈکرلیا گیا۔

پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار سابق ایم ڈٰی پی ٹی وی سے ایف آئی اے کی اسپیشل تفتیشی ٹیم انسپکٹر کی زیرنگرانی  تقتیش کررہی ہے۔ تفتیشی ٹیم نے ڈاکٹرشاہد مسعود کا بطورایم ڈی پی ٹی وی بیان ریکارڈ کرلیا جبکہ شاہد مسعود سے دو شریک ملزمان سے متعلق بھی سوالات کئے گئے۔تفتیشی ٹیم نے پی ٹی وی کرپشن کیس سے متعلق دیگر ریکارڈ حاصل کرنےکا فیصلہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتہ 24 نومبر کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں عدالت نے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد کرنے کا حکم دیتے ہوئے 28 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایف آئی اے نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار ڈاکٹر شاہد مسعود کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہفتے کو پیش کیا تھا اوران کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی ، جب کہ عدالت میں موجود شاہد مسعود کے وکیل شاہ خاور نے 5 روزہ ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے کا ریمانڈ کافی ہے، زیادہ نہ دیا جائے۔

جج نے ایف آئی اے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا آپ نے انکوائری کرلی ہے؟ اس پر پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے خود سرینڈر نہیں کیا، کافی چیزیں باقی ہیں۔ جج نے استفسار کیا کہ کیا یہ پہلا ریمانڈ ہے یا اس سے پہلے بھی ریمانڈ لیا گیا؟، جس پر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ یہ پہلا ریمانڈ ہے، جمعہ کو ضمانت خارج ہونے پر ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

اینکرڈاکٹر شاہد مسعود5روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کےسپرد

وکیل پی ٹی وی نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ملزم سے متعلق کچھ ہدایات دیں ہیں ان کو دیکھ لیں،وکیل پی ٹی وی نے ہائی کورٹ کے ریکارڈ کی دستاویزعدالت میں پیش کردیں۔

جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کوئی ریکارڈ ایسا ہے جو آپ نے ابھی اکٹھا کرنا ہے؟ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ اس میں کچھ معلومات درکار ہیں،عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا اور 28 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ اینکر پرسن شاہد مسعود کو جمعہ 23 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

Shahid Masood

PTV corruption case

Tabool ads will show in this div