ایمن خان اورمنیب بٹ کی پری ویڈنگ ’’فلمی ‘‘ پارٹی

اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کی شادی ان دنوں ’’ٹاک آف دی ٹاؤن ‘‘ ہے۔ گزشتہ رات اس جوڑے نے فلمی تھیم پر ’’پری ویڈنگ پارٹی منائی جس میں ساتھی اداکاروں کے علاوہ بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔

ڈھولکی، سلمبر پارٹی ، برائیڈل شاور، نکاح اور منیب کی مایوں کے بعد ایمن خان اور منیب بٹ نے گزشتہ رات ’ پری ویڈنگ پارٹی’’ منائی۔

 

خوشبو اور رنگوں سے سجے اس ایونٹ میں اداکارہ ثنا، ثروت گیلانی، ماڈل نادیہ حسین، صدف کنول، آمنی الیاس ، ڈیزائنر نومی انصاری، یشمہ گل، اعجاز اسلم ، بہروز سبزواری، سفینہ بہروز، مومل شیخ، زاہداحمد اور دیگر شریک ہوئے۔

تقریب کی خاص بات اس کی تھیم تھی۔ انٹرنس کو نہیات خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اورلالی ووڈ کی پرانی فلموں کی پینا فلیکسز لگائے گئے تھے۔ فلمی رنگ لیے اس پارٹی میں اپنے لباس وانداز سے سبھی کچھ فلمی فلمی سے ہی لگے۔

منیب بٹ اور ایمن خان نکاح کےبندھن میں بندھ گئے

دلہا دلہن نےایک ساتھ ڈانس کر کے اپنی پارٹی کی رونق بڑھائی۔ ایمن خان سرخ وسیاہ ساڑھی میں ملبوس تھیں جبکہ منیب نے بھی میچنگ کا خیال رکھتے ہوئے آف وائٹ را سلک کے کرتے پر سرخ ویسٹ کوٹ پہنی۔

ایمن خان سے نکاح کے بعد منیب بٹ کی رسم مایوں

ایمن اور منیب کی منگنی جنوری 2017 میں خاصی دھوم دھام سے ہوئی تھی ۔ گزشتہ ماہ لاہور میں ڈھولکی کی تقریب رکھی گئی پھر رواں ماہ کراچی میں سلمبر پارٹی اور برائیڈل شاور کے بعد 12 ربیع الاول کونکاح ہوااور 23 نومبر کو منیب بٹ کی مایوں کی تقریب رکھی گئی۔

 

aiman khan

muneeb butt

Pakistan showbiz industry

pre wedding party

Tabool ads will show in this div