ہنزہ میں گلیشیئرٹوٹنے سے علاقے کا پانی اور بجلی بند

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/Hunza-Jheel-25-11-1.mp4"][/video]

ہنزہ میں گلیشئیر ٹوٹنے سے جھیل بننے کا عمل شروع ہوگیا۔ گلیشئیر ٹوٹنا علاقے میں بجلی سپلائی بند ہونے کا بھی سبب بن گیا۔

ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں گلیشئیر پھٹنے سے اور آگے بڑھنے کےباعث کئی علاقوں کا پانی بند ہوگیا ہے ۔

پانی بند ہونے کے باعث  ہنزہ کے پن بجلی گھروں کو فراہمی نہ ملنے سے علاقے میں بجلی کی سپلائی بھی مکمل طور پر بند ہے۔

مکینوں کے مطابق گلیشئیر ٹوٹنے سے ایک بڑی جھیل بن سکتی ہے جو نشیبی علاقوں کیلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

HUNZA

Glacier breaks

glacial lake forms

hassan abad hunza

Tabool ads will show in this div