پیٹرول مہنگا کیوں کیا؟ فرانس میں پرتشدد مظاہرے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/NF-Paris-Viollent-Protest-2400-Pkg-24-11.mp4"][/video]

فرانس میں پٹرول مہنگا کرنے کےخلاف شہری سڑکوں پرنکل آئے۔ دارالحکومت پیرس میں سڑکوں پرنکلنے والے مظاہرین کی پوليس سے شدید جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے متعدد املاک کو آگ لگا دی۔

پيٹرول کي قيمتوں ميں اضافے اورمجوزہ ٹيکس کے خلاف پيرس ميں ہزاروں لوگ سڑکوں پرآگئے۔ مشتعل مظاہرین نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنےپر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور پوليس پربھی پتھراؤ کيا۔

 

پوليس نے بپھرے ہوئے مظاہرین پر قابو پانے کے لیے واٹر کينن اور مرچوں کا اسپرے کيا۔اس دوران بہت سے مظاہرين کو گرفتاربھی کرلیا گیا۔

معاملے پر فرانس حکومت کا مؤقف ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا۔ دائيں بازو کي جماعتيں لوگوں کواحتجاج پراکسارہي ہيں جبکہ ملک میں ہر طرح کے مظاہروں پر پابندي عائد ہے۔

France fuel protest

france riots

france fuel unrest

Tabool ads will show in this div