افغانستان میں ایک امریکی فوجی ہلاک
افغانستان میں ایک کارروائی کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک امریکی فوجی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ یہ افغانستان میں کس مقام پر ہلاک ہوا۔
رواں ماہ کے آغاز پر مشرقی افغانستان میں ایک داخلی حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔
افغان صدر اشرف غنی کے مطابق تین سال میں 58 امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں جبکہ اس عرصے کے دوران مارے جانے والے افغان فوجی و پولیس اہلکاروں کی تعداد تقریبا 30 ہزار ہے۔
گزشتہ ماہ قندھار میں مقامی گورنر کے ایک کمپاونڈ پر حملے میں افغانستان میں تعینات امریکی جنرل کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جبکہ اس واقعے میں افغانستان میں نیٹو فورسز کی کمان کرنے والے امریکی جنرل جنرل اسکاٹ ملر محفوظ رہے تھے۔
واضح رہے کہ 2001 سے جاری اس جنگ میں اب تک 2200 امریکی ہلاک ہو چکے ہیں۔