پی ٹی آئی رہنماء کے بیٹے کے قاتل عدالت سے فرار

فقیر سلیم

حیدرآباد میں پی ٹی آئی رہنماء کے بیٹے کے قتل ميں نامزد ملزمان عدالت سے فرار ہوگئے، حیدر شر کی پُراسرار ہلاکت کو ايک ماہ گزر جانے کے باوجود پولیس قتل یا خودکشی کی گتھی سلجھانے میں ناکام ہے۔

حيدر آباد ميں پی ٹی آئی رہنماء ایوب شر کے بیٹے کے قتل کے کيس میں نامزد 2 ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہوئی تو دونوں ملزمان پوليس کو چکمہ دے کر عدالت سے فرار ہوگئے۔

ايوب شر نے الزام لگايا کہ پوليس ملزمان سے ملی ہوئی ہے، مجھ پر جرگہ کرنے کیلئے بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس حیدر شر کی موت کی گتھی سلجھانے میں ناکام ہے، سئنیر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقيقات کر رہے ہيں۔

PTI

Haider Shar

Tabool ads will show in this div