سپریم کورٹ کا 2 ہفتوں میں فارنزک لیب بنانے کا حکم

سپریم کورٹ نے سندھ ميں ہفتوں کے اندر فارنزک ليب بنانے کا حکم دے دیا، صوبائی حکومت نے 27 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کردیا۔

کراچی ميں دو بچوں کی مضر صحت کھانا کھانے سے اموات کی تحقیقات میں فارنزک لیب نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تفتیش کاروں کو لاہور میں فارنزک ليب کی مدد لينی پڑی۔

قائم مقام چيف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی ميں اجلاس ہوا، قائم مقام چيف جسٹس نے سخت ناراضی کا اظہار کيا اور 2 ہفتوں ميں ليب بنانے کا حکم دے ديا۔

سندھ حکومت نے مؤقف پيش کيا کہ فنڈز کی کمی کے باعث ليب نہ بن سکی تاہم اب ليب کیلئے 27 لاکھ روپے جاری کردیئے ہیں، عدالت نے ريمارکس ديئے اگر کراچی ميں ليب ہوتی تو نمونے باہر نہ بھيجنے پڑتے۔

کچھ روز قبل باہر کا کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کی گئی، نجی ریسٹورنٹ سے تلاشی کے دوران زائد المیعاد گوشت اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی تھیں۔

CJP

forensic lab

SCP

CHILD MURDER

Tabool ads will show in this div