چینی قونصل خانے میں جاں بحق باپ بیٹے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئیں

Nov 24, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/Father-And-Son-Qta-Pkg-23-11.mp4"][/video]

کراچي ميں چيني قونصل خانے پر حملے ميں جاں بحق ہونے والے باپ اور بيٹے کي نماز جنازہ ادا کر دی گئیں،دونوں ويزے کے حصول کے ليے قونصل خانے گئے تھے جہاں دہشتگردوں کي فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔

کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے میں  جاں بحق  دو شہریوں کا تعلق کوئٹہ سے تھا،دونوں باپ بیٹا چین جانے کیلئے ویزہ لگوانے گئے تھے جاں بحق باپ بيٹے کي تدفین کوئٹہ کے  کیو ڈی اے قبرستان میں ہوگئی۔

کوئٹہ کے حاجی نیاز محمد اور ان کا جوان بیٹا ظاہر شاہ بھی چینی قونصل خانے پر حملے میں جاں بحق ہو گئے،اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگ خوشحال روڈ پشتون آباد میں واقع ان کے گھرکے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔

حاجی نیاز محمد کے دوسرے بیٹے احمد شاہ کا کہنا ہے کہ والد تاجر تھے چین سے کپڑا لاکر کوئٹہ میں فروخت کرتے تھے۔

حاجی نیاز محمد کے بھائی حبیب الرحمان کہتے ہیں کہ خاندان کے دو افراد دہشت گردی کا شکار ہو گئےنہ تو سندھ پولیس نے تعاون کیا اور نہ ہی بلوچستان حکومت نے کوئی رابطہ کیا ۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی میں تاخیر کے باعث میتوں کو جہازکے ذرریعے کوئٹہ نہ لایا جاسکا جنہیں سڑک کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

DEAD BODIES

china consulate karachi