ایمن خان سے نکاح کے بعد منیب بٹ کی ’’رسم مایوں‘‘۔
پاکستان ڈراما انڈسٹری کی مشہورجوڑی ایمن خان اور منیب بٹ اپنی شادی کے تمام ایونٹس خاصی دھوم دھام سے منا رہی ہے۔ 12 ربیع الاول کو نکاح کے بندھن میں بندھنے کے بعد گزشتہ رات منیب بٹ کی مایوں کی تقریب سرانجام پائی۔
مایوں کی تقریب میں دلہے راجہ نے فیشن ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر کا تیار کردہ لباس منتخب کیا تھا۔ تقریب کی مناسبت سے کرتے پاجامے پر زرد ویسٹ کوٹ اور بلیک ایمبرائیڈڈ شال ان پر خوب جچی۔
منیب بٹ اور ایمن خان نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
منیب کی اکلوتی سالی اور دلہن کی جڑواں بہن منال خان نے والدہ کے ساتھ بیٹھ کرساری رسمیں ادا کیں ۔
خوش وکرم دلہا نے پنڈال میں آمد پر دوستوں کے ساتھ خوب بھنگڑا بھی ڈالا۔ انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی گئی تصویر میں ابٹن اور ہلدی لگے منہ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے منیب نے لکھا کہ ’’اختتام کچھ اسطرح سے ہوا‘‘۔
ایمن اور منیب کی منگنی جنوری 2017 میں خاصی دھوم دھام سے ہوئی تھی ۔ گزشتہ ماہ لاہور میں ڈھولکی کی تقریب کے بعد رواں ہفتے برائیڈل شاور اور نکاح کی تقریبات منائی گٗئیں۔