کراچی، چینی قونصلیٹ پر حملے کا مقدمہ درج

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/CONSULATE-FIR-24-11-18.mp4"][/video]

کراچی میں چینی قونصلیٹ خانے پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او کلفٹن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں کالعدم تنظیم کا نام بھی شامل ہے۔

حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی، دھماکا خیز مواد رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، جب کہ قتل اور اقدام قتل کی دفعات بھی مقدمے میں شامل ہیں۔

 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تینوں ہلاک دہشت گردوں کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں سیکیورٹی گارڈ کا ذکر بھی شامل ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گیٹ پر مامور جمن خان کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے زخمی کیا۔

 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق قونصلیٹ آنے والے افراد فائرنگ کی آواز سن کر اندر چلے گئے، دہشت گردوں نے گیٹ کو توڑنے کے لئے اٗی ای ڈی ڈیوائس استعمال کی، جس کے بعد آپریشن کا آغاز ہوا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کی، جس سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس اور رینجرز نے تینوں دہشت گردوں کو فائرنگ کرکے مار گرایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 23 نومبر کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوئے تھے۔

 

حملے میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ واقعہ میں قونصل خانے کا تمام چینی عملہ محفوظ رہا تھا۔

CHINA

BLA

chinese consulate attack

Tabool ads will show in this div