کوکوکورینا پرتنقید کرنے والوں کیلئے مومنہ مستحسن کی جانب سے تحفہ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/46647771_320480515224052_6681082453701951488_n1.mp4"][/video]

کوک اسٹوڈیو میں ’’کوکوکورینا‘‘ کا نیا ورژن گانے والے مومنہ مستحسن اوراحد رضا میر پرکی جانے والی تنقید یقیننا سبھی کے ذہنوں میں تازہ ہو گی۔ عام شائقین موسیقی سے لیکر سیاستدان تک اس حوالے سے پیش پیش رہے تھے ۔ اس تنقید کا ایک ماہ پورا ہونے پر مومنہ مستحسن نے ’’ایک اور تحفہ ‘‘ دے ڈالا ہے۔

یہ تحفی کوئی عام چیز نہیں بلکہ کوکوکورینا کا ایک اور نیا ورژن ہے۔انسٹا گرام پیج پر مومنہ نے گزشتہ رات ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ایک نئے ڈھب سے یہ گانا گا رہی ہیں اور ان کے عقب میں ’’لیوٹوئنز‘‘وائلن اور گٹار بجا ہے ہیں۔ لیو ٹوئنز، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے جڑواں موسیقاربھائی ہارون لیو اور شارون لیو ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کوک اسٹوڈیو میں کوکورینا کا حشرنشر

مومنہ نے شاید تنقید کو کچھ زیادہ ہی سنجیدگی سے لے لیا تھا اس لیے بطور خاص ایک ماہ پورا ہونے پر انہوں یہ ویڈیو اپ لوڈ کی اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ کوک اسٹوڈیو میں جس لے میں گا رہی تھیں ، ویڈیو میں اس سے بہتر لگیں ۔

شیریں مزاری بھی ’’کوکوکورینا‘‘ متاثرین میں شامل

لیکن کیا کیجئے سوشل میڈیا صارفین کا کہ جن کے زخم پھر تازہ ہوگئے اور انہوں نے ایک بار پھر کمر کس کس تنقید کا میدان سجا لیا۔ ویڈیو پر کیے جانے والے تبصروں میں کسی نے یہ پوچھا کہ باز نہیں آنا؟ تو کسی نے یہ کہہ دیا کہ کیوں بار بار ہمیں ہارٹ اٹیک کروانا چاہتی ہیں۔

سجل علی نے کھل کر احد رضا میر کی حمایت کردی

تنقید اپنی جگہ لیکن اس ویڈیو کو دیکھ کر بہت سے شائقین موسیقی نے مومنہ کو یہ بھی باور کروایا کہ بھئی تنقید آپ پرتھوڑی کی گئی تھی، وہ تو احد رضا   میر تھے جنہوں نے گانے کا بیڑہ غرق کیا۔

 

کوکوکورینا کاری میک: عادل مراد نے والد کے پرستاروں سے معافی مانگ لی

واضح رہے کہ سال 1966 میں فلم ''ارمان'' کے لیے چاکلیٹی ہیرو وحیدمراد پرفلمائے گئے مشہور ترین گانے' کوکوکورینا'' کی موسیقی سہیل رانا نے ترتیب دی تھی، اتنے سال بھی اس گانے کا سحر کم نہیں ہوا کیونکہ نوجوان نسل بھی اسے اتنے ہی ذوق وشوق سے سنتی ہے جتنا کہ اپنے وقتوں میں ان کے بڑوں نے سنا ہوگا۔ '' کوکو کورینا'' کو پاکستان فلم انڈسٹری کا پہلا پاپ سانگ بھی کہا جاتاہے۔

Coke Studio

MOMINA MUSTEHSAN

Ahad Raza Mir

ko ko korina

New version of Ko Ko Korina

Tabool ads will show in this div