معروف ناول،افسانہ نگار ممتاز مفتی کا106واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

اسٹاف رپورٹ
کراچی: اردو زبان کے معروف ناول اور افسانہ نگار ممتاز مفتی کا ایک سو چھٹا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

بٹالہ ضلع گورداس پور میں گیارہ ستمبر انیس سو پانچ کو پیدا ہونے والے ممتاز حسین نے ادب کی دنیا میں ممتاز مفتی کے نام سے شہرت پائی۔

ممتاز مفتی نے ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی اور پھر تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔ کچھ وقت فلم نگری میں گزارا اور پھر مختلف سرکاری اداروں میں خدمات انجام دیتے رہے۔

انیس سو چھتیس میں ادبی دنیا لاہور میں پہلا افسانہ ''جھکی جھکی آنکھیں'' شائع ہوا،جسے پڑھنے والوں نے بے حد پسند کیا۔



ان کے افسانوی مجموعوں میں ان کہی ، گہماگہمی، چپ اور اسمارائیں جبکہ سوانحی ناولوں میں علی پور کا ایلی ، الکھ نگری اور سفرناموں میں لبیک اور ہند یاترا شامل ہیں۔



ستارہ امتیاز ممتاز مفتی ستائیس اکتوبر انیس سو پچانوے کو اسلام آباد میں انتقال کر گئے لیکن اپنی بے مثال تحریروں میں آج بھی زندہ ہیں۔ سماء

یوم

story

آج

removed

diplomatic

motion

Tabool ads will show in this div