برنس روڈ پر دکانوں کے چھجے اور چبوترے توڑ دیئے
کراچي ميں تجاوزات کے خلاف کے ايم سي نے آپريشن کے دوران برنس روڈ سے دکانوں کے چھجے اور چبوترے توڑ ديئے۔
شہر ميں غيرقانوني تعميرات اور تجاوزات کے خلاف بلديہ عظميٰ کراچي کا آپريشن جاري ہے۔
تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کے ايم سي کي بھاري مشينري نے برنس روڈ پر دکانوں کے چھجے، چبوترے اور اضافي حصے مسمار کر ديئے۔
دوسري جانب کے ڈی اے اسٹیٹ انفورسمنٹ سیل نے کارروائی کر کے نيشنل اسٹیڈیم کے قریب قائم شادي ہال مسمار کر ديا۔