بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 6 نوجوانوں کو شہید کر دیا

Nov 23, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/GMF-Kashmir-Killing-PKG-23-11-Kami.mp4"][/video]

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے پھر چھ نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ نيو اسلام آباد میں گھر بھی تباہ کر دیا گیا۔


ضلع نيو اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے بہانے تشدد کیا اور پھر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس میں چھ کشمیری نوجوان شہید ہوئے۔

شہادتوں کے خلاف احتجاج شروع ہوا تو بھارتی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ فائرنگ بھي کي جس سے کئی کشمیری زخمي ہوگئے۔ بھارتي فوج نے ايک گھر کو دھماکا خيز مواد سے اڑا ديا۔

قابض انتظامیہ نے بھارتی فوج کے مظالم کے دوران نيو اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھی۔

بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں بھی سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کو گھروں تک محدود کرنے کی بزدلانہ کوششیں کیں۔

youth killing

Tabool ads will show in this div