آرمی چیف نے11دہشتگردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی سے متعلق سنگین جرائم میں ملوث 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔

آئی ایس اپی آر کے مطابق یہ دہشت گرد دہشتگرد سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں، بے گناہ شہریوں کے قتل اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کے جرائم میں ملوث تھے۔

دہشتگردوں کوخصوصی فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائی تھیں،انہوں نے عدالتی مجسٹریٹس اور ٹرائل کورٹس کے رو برو اپنے جرائم کا اعتراف کیا لہذا انہیں موت کی سزائیں سنائی گئیں، علاوہ ازیں 22 سزا یافتگان کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

یہ دہشتگرد سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 26افراد کے قتل میں ملوث تھے،ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔

ARMY CHIEF

Tabool ads will show in this div