کراچی، چینی قونصل خانے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

کراچی میں چيني قونصل خانے ميں دہشت گروں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہيد ہونے والے پوليس اہلکاروں کي نماز جنازہ ادا کر دي گئي۔


کراچی میں 23 نومبر کی صبح چینی قونصلیٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوئے۔ واقع میں تینوں حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔

کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ، دو اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، حملہ آور ہلاک

شہید اے ایس آئی اشرف داؤد اور کانسٹیبل محمد عامر خان کی نماز جنازہ گارڈن پوليس ہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی۔ پولیس کے خصوصی دستے نے شہدا کو سلامي دي اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

نماز جنازہ میں گورنر سندھ، وزیراعلیٰ، چیف سیکریٹری، کور کمانڈر، آئی جی، ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر سینیئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ آئي جي سندھ نے شہداء کو تمغہ شجاعت دينے کي سفارش کي ہے۔

POLICEMEN

FUNERAL

chinese consulate

Tabool ads will show in this div