عالیہ بھٹ 10 بااثر بھارتی شخصیات کی فہرست میں شامل

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ 10 بااثر مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہونے والی سب سے کم عمر اداکارہ ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکاارہ عالیہ بھٹ کو کیریئر کے آغاز سے ہی شائقین کی جانب سے پزیرائی حاصل ہو رہی ہے اور یہی نہیں فلموں میں کرداروں کے انتخاب اور نت نئے تجربات کرنے کے باعث ان کا شمار معروف اداکاروں میں ہوتا ہے۔

یوگو کے بااثر شخصیات کے متعلق کئے گئے سروے کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ سب سے کم عمر اداکارہ ہیں جو ٹاپ 10بااثر شخصیات کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہیں۔

لسٹ کے مطابق پہلے نمبر پر امیتابھ بچن، دیپیکا پڈوکون دوسرے، اکشے کمار 5 ویں، عامر خان 7ویں، شاہ رخ خان 8 ویں نمبر پر ہیں۔

Alia bhatt

top 10 influential Indians

YouGov's Influencer Index 2018

Tabool ads will show in this div